ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جناح ہاؤس حملہ کیس :علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور

 جناح ہاؤس حملہ کیس :علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ کی ضمانت منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی:  انسداد دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے شیر شاہ کی ضمانت منظور کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ عدالت نے رہائی کے لیے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔

سماعت کے دوران ملزم کے وکلاء رانا مدثر عمر اور عدنان کلار ایڈووکیٹ نے دلائل دیے، جس کے بعد عدالت نے فیصلہ سنایا۔
وکیل رانا مدثر نے کہاکہ اس مقدمہ پر ابھی تک ملزم کی حد تک چالان نہیں آیا ،ٹرائل نہ جانے کب شروع ہو لہٰذا لامحدود وقت تک ملزم کو قید نہیں رکھا جا سکتا ،ملزم کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ،ملزم کسی ہنگامہ آرائی میں ملوث نہیں ، ایسے ملزمان جن پر شیر شاہ سے زیادہ سنگین الزامات تھے انہیں ضمانت دے دی گئی ۔

 وکیل نے مزیدکہاکہ شیرشاہ پر ایسا کوئی الزام نہیں کہ اس نے توڑ پھوڑ کی ہو ،صرف ایک ملزم کی نشاندہی پر کسی دوسرے کو ملوث نہیں کیا جا سکتا ۔