ویب ڈیسک: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں آج ایک اور تاریخ ساز دن ہے. پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 836 پوائنٹس کے اضافے کے بعدہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 53 ہزار کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیاہے۔
دوسری طرف امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بھی اضافہ ہوگیاہے اورانٹربینک مارکیٹ میں ڈالر 281 روپے 70 پیسے کاہوگیاہے۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق بدھ کو انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں 02 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 281 روپے 70 پیسے ہو گئی ۔
انٹربینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 75 روپے 07 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 747 روپے 22 پیسے رہی،اسی طرح عمانی ریال کی انٹربینک مارکیٹ میں قدر 731 روپے 71 پیسے رہی، کویتی دینار کی قدر 920 روپے 91 پیسے اور قطری ریال کی قدر 77 روپے 28 پیسے ریکارڈ کی گئی۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 282 روپے 60 پیسے اور قیمت فروخت 283 روپے 40 پیسے ریکارڈ کی گئی ہے۔