چہلم شہدائے کربلا؛مختلف شہروں سے ماتمی جلوس دربار بی بی پاک دامن پہنچ گئے

 چہلم شہدائے کربلا؛مختلف شہروں سے ماتمی جلوس دربار بی بی پاک دامن پہنچ گئے
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

رومیل الیاس : چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر لاہور بھر اور مختلف شہروں سے آئے ہوئےماتمی سنگتین اور عزاداروں کے جلوس دربار بی بی پاک دامن پہنچ گئے, مرد و خواتین کی بڑی تعداد ماتمی جلوسوں میں شریک تھی۔
 سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے چہلم کی مناسبت سے مختلف شہروں سے ماتمی جلوس دربار بی بی پاک دامن پہنچے۔مرد و خواتین کی بڑی تعداد قافلوں کی شکل میں جلوس کے ہمراہ تھی۔ گوجرانوالہ،سیالکوٹ،نارووال، شیخوپورہ،فیصل آباد،پشاور،حیدر آباد،ملتان،کوئٹہ سمیت ملک بھر سے آئے مومنین نے دربار بی بی پاک دامن پہنچ کرعقیدت و احترام سے حاضری دی۔بابا صدا حسین بیگم کوٹ سے نکلنے والے جلوس دربار بی بی پاک دامن کی جانب رواں دواں ہیں۔مومنین نے عزاداروں میں لنگر و نیاز بھی تقسیم کی۔