بجلی کا بل درست نہ کرنے کا معاملہ ، عدالت نے چیئرمین نیپرا سے جواب طلب کر لیا

بجلی کا بل درست نہ کرنے کا معاملہ ، عدالت نے چیئرمین نیپرا سے جواب طلب کر لیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : اوور بلنگ اور بجلی کا بل درست نہ کرنے کا معاملہ ، لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی اور ڈائریکٹر جنرل کنزیومرافیئرز نوید الیاس شیخ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ۔
 جسٹس انوارحسین نے شاہد محمود چوہدری کی درخواست پر سماعت کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہائیکورٹ نے 27 جون کو چیئرمین نیپرا کو بل کی درستگی کے متعلق حکم دیا تھا۔ عدالت نے چیئرمین نیپرا کو شاہد محمود چوہدری کی زیر التواء درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا۔ عدالتی حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیا۔ درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکم عدولی پر چیئرمین نیپرا سمیت دیگر ذمہ داروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔