(ویب ڈیسک) ایشیا کپ کے سپر فور میچ میں پاکستان نے بھارت کو 5وکٹوں سے شکست دیکر حساب برابر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے 7وکٹوں کے نقصان پر 181بنائے اور پاکستان کو 182رنز کا ہدف دیا ۔ پاکستان نے ہدف آخری اوور میں 5وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 51گیندوں پر 71رنز کی شاندار اننگز کھیلی ۔محمد نواز نے 20گیندوں 42رنز بنائے ۔آصف علی 8گیندوں پر 16،فخر زمان 15رنز بنانے میں کامیاب رہے جبکہ بابر اعظم اور خوشدل شاہ نے 14چودہ رنز کی اننگز کھیلی ۔
بھارت کی جانب سے ویرات کوہلی نے 44 گیندوں پر 60 رنز بنائے، کے ایل راہول اور روہت شرما نے 28 ،28 رنز کی اننگ کھیلی، سوریاکماریادیو نے 13 ، پنٹ نے 14 رنز بنائے ۔ پاکستان کی جانب سے شاداب خان نے 31 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،نسیم شاہ، محمد حسنین، حارث رؤف اور محمد نواز نے ایک ایک وکٹ لی۔
واضح رہے کہ دونوں حریف ٹیمیں گزشتہ اتوار کو بھی آمنے سامنے آئی تھیں جہاں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 147 رنز کا ایک چھوٹا ہدف دیا تھا تاہم فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے پہلے ہی اوور میں میچ دلچسپ بنادیا تھا۔ نسیم شاہ نے اسٹار بلے باز ویرات کوہلی کو بھی پریشان کیے رکھا اور سلپ پوزیشن پر انہیں ایک کیچ کا موقع بھی ملا تاہم فخر زمان گیند کو اپنی گرفت میں لینے میں ناکام رہے۔
بھارت نے گروپ میچ میں پاکستان کو آخری اوور کی چوتھی گیند پر 148 رنز بنا کر 5 وکٹوں شکست دی تھی۔اب کرکٹ شائقین کو ایک مرتبہ پھر روایتی حریف ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملے گا۔