(ملک اشرف) ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ کو اہم ذمہ داری مل گئی، سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وفاق کے کیسز کی پیروی کریں گے۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ تاحکم ثانی سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں وفاق کے کیسز کی پیروی کریں گے، اس حوالے سے مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد روسٹر جاری کردیا گیا ہے، جس میں دیگر لا افسران کو بھی عدالتیں الاٹ کی گئی ہیں، جو لاہور ہائیکورٹ کی مختلف عدالتوں میں وفاق کے کیسز کی پیروی کریں گے، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ اس سے قبل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی عدالت میں وفاق کےکیسز کی پیروی کرچکے ہیں۔