بیٹا باپ کے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگا

بیٹا باپ کے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھانے لگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: ڈی ایس پی شمالی چھاونی عمر فاروق بلوچ کا بیٹا ابوبکر باپ کے عہدے کا فائدہ اٹھانے لگا، بیٹا شہری پر تشدد کرتا اور ٹک ٹاک پر ہوائی فائرنگ کرتا وائرل ہو گیا۔
  تفصیلات کےمطابق  ابوبکر بلوچ کی سرعام نوجوان پر تشدد ، ٹک ٹاک پر اسلحہ کہ نمائش  اورہوائی فائرنگ کی ویڈیو منظر عام  پرآگئی ، والد کی سیٹ کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ابوبکر بلوچ علاقے میں خوف کی علامت بن گیا، جس کی فائرنگ اور تشدد کی ویڈیوز ٹک ٹاک پر بھی وائرل ہونے لگی ہیں۔ ویڈیوز میں ڈی ایس پی کے بیٹے ابوبکر بلوچ کو اسلحہ کی نمائش کرتے اور ہوائی فائرنگ کرتے واضح دیکھا جا سکتا ہے۔ ملزم کے پاس ویڈیو میں تین مختلف قسم کے اسلحے نظرآ رہے ہیں۔  ملزم  ابوبکر بلوچ کو نوجوان پر سرعام تشدد اور گا لیاں دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔