پی آئی اے نے کرایوں میں زبردست کمی کردی

پی آئی اے نے کرایوں میں زبردست کمی کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعید احمد  سعید) پی آئی اے نے اندرون ملک کرایوں میں کمی کردی۔ لاہور سے کراچی 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کر دیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق قومی انٹر نیشنل ائیر لائن( پی آئی اے) کی جانب سےاندرون ملک کرایوں میں زبردست کمی کردی گئی، کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے مابین نیا پیکج متعارف کروادیا،لاہور سے کراچی 20 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 7 ہزار 4 سو روپے کر دیا،لاہور سے کراچی دو طرفہ کرایہ صرف 13 ہزار 5 سو کردیا گیا۔

35 کلو سامان کے ساتھ یک طرفہ کرایہ صرف 8 ہزار 4 سو روپے جبکہ دو طرفہ کرایہ صرف 15 ہزار کر دیا گیا،پر کشش کرایوں کے ذریعے لوگ سکولوں کے دوبارہ کھلنے سے پہلے سیر و تفریح کا موقع حاصل کرسکیں گے،ترجمان پی آئی اے کا کہناتھا کہ اندرون ملک کرائے فوری طور پر نافذ العمل ہوں گے ۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے اسلام آباد کے لئے روزانہ چار پروازیں آپریٹ کرتی ہے، پی آئی اے لاہور  کے لئے روزانہ دو پروازیں آپریٹ کر رہی ہے، کرایوں میں کمی غیر معینہ مدت تک رہے گی۔ علاوہ ازیں سول ایوی ایشن انتظامیہ نے اندرون و بیرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے نئی ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی۔

ٹریول ایڈوائزری 20اگست سے 31 اکتوبر تک نافذ العمل رہے گئی۔ٹریول ایڈوائزری میں اندرون ملک سفر کرنے والوں کے لیے پروٹوکول پر پابندی عائد کر دی گئی، سی اے اے کی جانب سے جاری کردہ ایڈوائزری کے مطابق مسافروں کو لینے آنے والے ڈرائیور پارکنگ میں گاڑی کے اندر بیٹھنے کا پابند ہو گا۔

ائیرہورٹ مینجر سماجی فاصلے پر عمل درآمد کروانے کا پابند ہو گا۔ مسافر دوران سفر فیس ماسک پہنے کے پابند ہوں گے۔دوران فلائیٹ مسافروں کو کھانے پینے کی اشیاء مکمل پیکنگ میں دی جائیں، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لیے ہیلتھ ڈیکلریشن فارم فل کرنا لازم قرار دے دیا گیا، مسافروں سے پی سی آر ٹیسٹ وصول کرنے والی ائیرلائن کو سماجی فاصلے کے تحت سیٹیں نہ چھوڑنے کی رعایت ہو گی۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer