سٹی42:مسلم لیگ ن کی رہنما حنا پرویز بٹ کی پنجاب اسمبلی آمد، حنا پرویز بٹ کے پنجاب اسمبلی میں انوکھے انداز نے سب کو حیران کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق حنا پرویز بٹ جیسے ہی پنجاب اسمبلی میں داخل ہوئیں تو سب کی نظریں مسلم لیگ ن کی رہنما پر جم گئیں۔ لباس ایسا تھا جیسےمسلم لیگ ن کی جیالی حنا پرویز بٹ پیغام دے رہی ہوں کہ ہمارے لیڈر ہمارے دلوں میں زندہ ہیں ،ہم نہ انھیں بھولیں گے نہ کسی کو بھولنے دیں گے۔
واضح رہے کہ حنا پرویز بٹ نے اپنی قائد مریم نواز کی تصویروں سے بھری ہوئی شرٹ زیب تن کی ہوئی تھی اور رکن اسمبلی جب اپنی لیڈر کی تصویروں کی پرنٹ والی شرٹ پہن کر اسمبلی میں انٹر ہوئیں تو نہ چاہتے ہوئے بھی سب کی آنکھیں ان کو دیکھنے پر مجبور ہوگئیں۔حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ مریم نواز میری قائد تھیں ، ہیں اور ہمیشہ رہیں گی، رہنما سےیکجہتی کے انوکھےانداز پر توجہ کا مرکز بن گئیں۔
دوسری جانب لیگی ایم پی اے مرزا جاوید نےبھی صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ کاسٹ کرنے کے موقع پر منفرد انداز اپنایا،ان کے لباس پر میاں نواز شریف کے حق میں نعرے درج تھے۔