سٹی 42 : مانچسٹر میں باکسرز کا ڈبلیو بی سی والٹر ویٹ ٹائٹل کیلئے ہونے والے فائنل کا تگڑا مقابلہ آج پاکستان اور انڈیا کے مابین ہوگا۔
پاکستان کا نوجوان باکسر محمد علی انڈیا کے باکسر ایندر بسی کے خلاف میدان میں اترے گا۔ یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق رات 2 بجے ہوگا۔
محمد علی نے پاکستانی عوام سے سپورٹ اور دعاؤں کی اپیل کی ہے۔ باکسر کا کہنا ہے کہ آج میرے لیے بہت بڑا دن ہے، محنت اور ماں باپ کی دعاؤں سے فائنل تک پہنچا ہوں۔محمد علی نے کہاکہ تمام پاکستانیوں سے گزارش ہے اس بڑے مقابلے میں دعاؤں سے میرا ساتھ دیں ۔

محمد علی کا تعلق جنوبی پنجاب کے ضلع لیہ سے ہے۔