سٹی 42 : ملتان میں ڈینگی کے وار جاری ہیں، گزشتہ 24 گھنٹوں میں سرکاری ہسپتال میں 10 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔
سب سے زیادہ 7 مریض نشتر ہسپتال میں رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد نشتر ہسپتال ڈینگی وارڈ میں زیر علاج مریضوں کی 14 ہوگئی ۔
دوسری جانب ملتان کے پرائیویٹ ہسپتالوں میں بھی ڈینگی کے مریض رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔