سٹی 42 : شہر لاہور میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 260 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر ایک خاتون جاں بحق، 316 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے 132 شدید زخمیوں کو طبی امداد کیلئے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 184 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی ۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہےکہ ٹریفک حادثات تیز رفتاری اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔