سٹی42: ایک غیر متوقع ڈیویلپمنٹ میں حکومت نے 9 مئی کو توڑ پھوڑ اور تشدد کے مقدمہ کو ختم کرنے کا حکم دے دیا۔
پشاور میں خیبرپختونخوا حکومت کی کابینہ نے 9 مئی 2023 کو مردان میں توڑ پھوڑ اور فائرنگ کا کیس واپس لینے کی منظوری دے دی۔
خیبرپختونخوا حکومت نے اس کیس میں استغاثہ کی وکالت کرنے والے پبلک پراسیکیوٹر کا تبادلہ کردیا اور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام اللہ کو 9 مئی 2023 کو تشدد اور توڑ پھوڑ کے اس کیس کےلیےسپیشل پراسیکیوٹرمقرر کیا گیا ہے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے کیس واپس لینےکا ایڈیشنل ہوم سیکرٹری کا خط عدالت میں جمع کرادیا جس کے بعد عدالت نے کیس کی سماعت کے لیے 15 اکتوبر کی تاریخ مقررکی ہے۔
مردان میں 9 مئی 2023 ریاستی اداروں پر حملوں، پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں کئی، راہگیراورپولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے ۔ اس کیس میں بہت سے ملزم شامل ہیں۔ نامزد ملزمان میں ظاہر شاہ طورو، ایم این اے مجاہد خان اور دیگرشامل ہیں۔