ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

آزاد کشمیر میں موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے

آزاد کشمیر میں موبائل سروس بحال، بازار کھل گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : عوامی ایکشن کمیٹی اور حکومت کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں معمولات زندگی بحال ہوگئی۔

مظفر آباد، باغ آزاد کشمیر اور دیگر علاقوں میں موبائل فون سروس بحال کردی گئی ہے جبکہ کاروباری مراز کھل گئے اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہوگیا۔

باغ آزاد کشمیر میں بھی کاروباری مراکز مکمل طور پر کھل گئے ہیں اور سرکاری دفاتر میں ملازمین کی حاضری معمول پر آگئی جب کہ موبائل نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز مرحلہ وار بحال ہورہی ہیں۔