ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے

سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے۔ انتخابات قریب آتے ہی انتخابی سرگرمیوں میں تیزی آگئی ہے اور وکلاء برادری میں جوڑ توڑ اپنے عروج پر پہنچ گیا۔

الیکشن کمیشن نے امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد انتخابی مہم مزید شدت اختیار کر جائے گی۔ روایت کے مطابق اس بار بھی بار کے دو بڑے دھڑوں، انڈیپنڈنٹ گروپ اور پروفیشنل گروپ کے حمایت یافتہ امیدوار ایک دوسرے کے مدِمقابل ہوں گے۔ دونوں گروپوں کی جانب سے انتخابی جلسے، ملاقاتیں اور ووٹروں کو قائل کرنے کی کوششیں تیز تر ہوچکی ہیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق اس سال سپریم کورٹ بار کے انتخابات میں ملک بھر سے 4 ہزار 379 وکلاء ووٹ کاسٹ کرنے کے اہل قرار دیئے گئے ہیں۔ لاہور سے 1 ہزار460ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

 

Ansa Awais

Content Writer