ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تمام ریکارڈ ٹوٹ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان:  پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے ایک بار پھر سرمایہ کاروں کو خوشخبری سنا دی۔ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس میں 6733 پوائنٹس کا زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد انڈیکس 4.15 فیصد اضافے کے ساتھ 168,990 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔

اس دوران سرمایہ کاروں کی سرگرمی میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور صرف ایک ہفتے میں 7.90 ارب شئیرز کا کاروبار ہوا، جن کی مالیت 360 ارب روپے سے زائد رہی۔شئیرز کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث مارکیٹ کی مجموعی مالیت یعنی مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں بھی 618 ارب روپے کا زبردست اضافہ دیکھا گیا، جو بڑھ کر 19,660 ارب روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گئی۔

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں اس قدر زبردست تیزی کی بڑی وجہ سیاسی استحکام، شرح سود میں کمی کی توقعات اور حکومتی مالیاتی پالیسیوں پر سرمایہ کاروں کا اعتماد ہے۔ادھر مالیاتی شعبے میں ایک اور بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، جہاں حکومت پاکستان نے ٹی بلز (Treasury Bills) کی نیلامی کے ذریعے 696 ارب روپے کا قرض حاصل کیا جو مستقبل قریب میں مالیاتی دباؤ کو کم کرنے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر یہی رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں 100 انڈیکس 170,000 کی سطح کو بھی عبور کر سکتا ہے، بشرطیکہ سیاسی اور معاشی استحکام کا سلسلہ جاری رہے۔