ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مہنگائی میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد تک پہنچ گئی

مہنگائی میں 0.56 فیصد اضافہ، سالانہ شرح 4.07 فیصد تک پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: ملک میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے اور روزمرہ استعمال کی متعدد اشیاء کی قیمتیں بڑھ گئی ہیں، جن میں گھی بھی شامل ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح میں 0.56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے بعد سالانہ بنیاد پر مہنگائی کی شرح بڑھ کر 4.07 فیصد ہو گئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 19 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، 12 اشیاء سستی ہوئیں جبکہ 20 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ مہنگی ہونے والی اشیاء میں سب سے نمایاں اضافہ ٹماٹر کی قیمت میں ہوا جو 46.44 فیصد مہنگے ہوئے۔ پیٹرول 1.72 فیصد اور ہائی اسپیڈ ڈیزل 1.45 فیصد مہنگا ہوا جبکہ لہسن 1.41 فیصد، پیاز 1.22 فیصد، سرخ مرچ پاؤڈر 0.72 فیصد، مٹن 0.59 فیصد، بیف 0.41 فیصد، ایک کلو بناسپتی گھی 0.22 فیصد اور دہی 0.19 فیصد مہنگے ہوئے۔ اس کے علاوہ سگریٹس سمیت دیگر اشیاء کی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جو اشیاء سستی ہوئیں ان میں مرغی 7.96 فیصد، کیلا 0.78 فیصد، دال چنا 0.67 فیصد، گڑ 0.59 فیصد، آلو 0.43 فیصد، ایل پی جی 0.42 فیصد، انڈے 0.41 فیصد، پانچ لیٹر خوردنی تیل 0.30 فیصد اور دال مونگ 0.29 فیصد سستی ہوئیں۔ ان اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ عوام کی زندگی کو متاثر کر رہا ہے۔