ثمرہ فاطمہ:شہر میں آج سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے دن کے مختلف اوقات میں 40 سے 80 فیصد بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔شہر کا موجودہ درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔زیادہ سے زیادہ 33 ،کم سے کم درجہ حرارت 23 ڈگری رہنے کا امکان ہے۔
دوسری جانب شہر میں فضائی آلودگی بڑھنے لگی۔شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 217ریکارڈ کی گئی۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں لاہور سرفہرست آ گیا۔
مختلف علاقوں میں ایئر کوالٹی انڈیکس 300سے تجاوزکرگیا۔ملتان روڈ 316،اڈا پلاٹ میں آلودگی کی شرح 286 ریکارڈ،شالیمار ٹاؤن 261،پیراگون سٹی میں آلودگی کی شرح 258،سید مراتب علی روڈ 247،بیدیاں روڈ میں آلودگی کی شرح 243 ریکارڈ کی گئی۔
بڑھتی آلودگی کے پیش نظر ماہرین نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔
شہر میں آج سورج اور بادلوں میں آنکھ مچولی جاری رہے گی۔