ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویڈیو : بھارت کےدہلی سٹیڈیم میں کتوں نے دو کوچز کو کاٹ لیا  

ویڈیو : بھارت کےدہلی سٹیڈیم میں کتوں نے دو کوچز کو کاٹ لیا  
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

نئی دہلی کے جواہر لال نہرو  سٹیڈیم میں کھیلوں کے بجائے آوارہ کتوں کا راج قائم ہوگیا ہے۔

 ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران ایک بار  پھر کتے کے حملوں نے انٹرنیشنل ایونٹ کی ساکھ پر سوالات اٹھا دیے۔

 رپورٹس کے مطابق بھارت میں جاری ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے دوران  الگ الگ واقعات میں آوارہ کتوں نے 2 کو چز  پر حملہ کردیا۔

 کینیا کے کوچ ڈینیس موانزو اور  جاپان کے اسسٹنٹ کوچ میکو  اوتوماستو کتوں کے حملے اور کاٹنے سے زخمی ہوگئے جس سے منتظمین کو خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔

 بھارتی میڈیا کے مطابق یہ چیمپئن شپ کے آغاز  سے اب تک کتے کے حملوں کا پانچواں واقعہ ہے۔

 اس سے قبل  ایک سکیورٹی گارڈ اور  2 بھارتی شہری بھی کتوں کے حملوں کا نشانہ بن چکے ہیں،سٹیڈیم میں کتوں کے  3 حملے صرف 30 منٹ کے اندر  ہوئے۔

  بھارتی میڈیا کے مطابق کتوں کے کاٹنے کی وجہ سے کینیا کے کوچ کی ٹانگ سے خون بہنے لگا تھا۔

 کتوں کے حملے کے بعد دونوں کوچز کو قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں انہیں  ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

 یاد رہے کہ ورلڈ پیرا ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے مقابلے دہلی کے جواہر لال نہرو  سٹیڈیم میں جاری ہیں۔