ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چنگان کا اوشان ایکس 7 کی قیمت میں محدود مدت کیلئے بڑی کمی کا اعلان

چنگان کا اوشان ایکس 7 کی قیمت میں محدود مدت کیلئے بڑی کمی کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان کی سب سے زیادہ فروخت ہونے والی سات نشستوں والی ایس یو وی، اوشان ایکس 7 پر چنگان پاکستان نے خصوصی پروموشنل آفرز متعارف کرا دی ہیں۔

 کمپنی کے مطابق یہ محدود مدت کی پیشکشیں 31 اکتوبر 2025 تک دستیاب ہوں گی، جن کی  قیمتوں میں نمایاں کمی اور دو سال تک مفت پیریاڈک پریوینٹو مینٹیننس (PPM) شامل ہے۔

 ریٹیل آفر کے تحت  5-سیٹ فیوچر سینس : 89.49 لاکھ روپے (2 لاکھ روپے کی رعایت)،  7-سیٹ فیوچر سینس : 91.99 لاکھ روپے (1 لاکھ روپے کی رعایت)، 7-سیٹ کمفرٹ : 83.74 لاکھ روپے (1 لاکھ روپے کی رعایت)، تمام ریٹیل ماڈلز کے ساتھ دو سالہ فری پیریاڈک مینٹیننس ماڈلز پر رعایت دی گئی ہے۔

 بینک پروموشن:

 شانگن نے بینک پیکج کے تحت مزید بڑی رعایت دینے کا اعلان بھی کیا ہے جس میں   5-سیٹ فیوچر سینس : 88.99 لاکھ روپے (2.5 لاکھ روپے کی رعایت)،  7-سیٹ فیوچر سینس : 90.99 لاکھ روپے (2 لاکھ روپے کی رعایت) اور  7-سیٹ کمفرٹ : 82.74 لاکھ روپے (2 لاکھ روپے کی رعایت) دی گئی ہے۔