غدار عادل راجہ کی RAW کے ایجنٹ سے مل کر پاکستان کیخلاف سازش، آڈیو لیک

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احمد منصور :لندن میں رہ کر پاکستان کے خلاف تخریبی سرگرمیوں میں مصروف بھارتی ایجنسی کے بدنام پاکستانی ایجنٹ  یوٹیوبر عادل راجہ کی انڈین ایجنسی را سے جڑے ایک شخص اجیت سنگھ کے ساتھ گفتگو کی آڈیو لیک ہونے کے ایک دن بعد ہی اس کی را کے ایک اور ایجنٹ روہت شرما سے  خفیہ بات چیت  کی ہوشربا آڈیو بھی سوشل میڈیا  پر لیک ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر آج وائرل ہونے والی نئی آڈیو  ریکارڈنگ میںپاکستان سے مفرور ملک دشمن یوٹیوبر عادل راجہ کو روہت شرما سے بات  چیت کرتے دیکھا جا سکتا ہے جس میں روہت شرما بگھوڑے یوٹیوبر کو پاکستان کی پریمئر انٹیلیجینس ایجنسی کے خلاف لندن میں بیٹھے را کے پیڈ لر سے مل کر آئی ایس آئی کو بدنام کرنے کاکہہ رہا ہے۔

 میڈیا پر وائرل کال کی ریکارڈنگ  ثابت کرتی ہے کہ بھگوڑا یوٹیوبر عادل راجہ بھارتی ایجنسی RAW کے ساتھ رابطے میں  ہے اور اس آڈیو میں عادل راجہ ‏  کو اپنے برطانیہ کے معاملات بھارتی ایجنسیRAW کے  لوگوں سے طے کرتے  ہوئے  سنا جا سکتا ہے۔

معلوم ہوتا ہے کہ ‏ بھگوڑا یوٹیوبر عادل راجہ بھارتی RAW کے  لوگوں سے ہر وقت رابطہ میں رہتا ہے اور ان سے اپنے کیسز کے لئے بطور سکیورٹی پیسوں کا ذکر بھی کرتا  ہے۔

 یہ ملک دشمن یوٹیوبر  بھارتی ایجنسی RAW سے  ملکر پاکستان اور ISI  کے خلاف سازش کے لئے برطانیہ میں موجود بھارتی ایجنسی را کے کارندوں کے رابطہ نمبر بھی  مانگتا رہا۔

دوسری جانب ‏ کال میں روہت شرما عادل راجہ کو برطانیہ میں ISI کے خلاف سازش کے لئے  لارڈ ریمی رینجر نامی  بندے سے ملنے کا کہہ رہا ہے۔

یہ خفیہ بات چیت اس بات کا ثبوت دیتی ہے کہ یہ ملک دشمن شخص پاکستان کے راز ملک دشمن ایجنسیز کو بیچتا ہے۔پہلے بھی یہ شر پسند  بھگوڑا یوٹیوبر آئے دن ملک  اور آرمی کے خلاف سوشل میڈیا پر بیٹھ کر جھوٹا، من گھڑت پروپیگنڈا اور ہرزہ سرائی کرتا رہتا ہے۔

نو مئی کے شر پسند واقِعات میں بھی یہ ملک دشمن شخص باہر بیٹھ کر پاکستان میں لوگوں کو اکساتا رہا اور  شر پسندوں کو فساد کے لئے اکساتا رہا اور ایسے  ملک دشمن عناصر کا پاکستان میں ایک سیاسی پارٹی کے لوگوں سے گٹھ جوڑ بہت سارے سوالوں کو جنم دیتا ہے۔