محسن نقوی محسن پنجاب ہیں، تاجروں کا وزیراعلیٰ پنجاب کو عوامی خدمات پر زبردست خراج تحسین

محسن نقوی محسن پنجاب ہیں، تاجروں کا وزیراعلیٰ پنجاب کو عوامی خدمات پر زبردست خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: نگران وزیر اعلی پنجاب محسن رضا نقوی پنجاب میں جو کام کررہے ہیں اس کا نعم البدل نہیں، محسن نقوی کو محسن پنجاب کہا جائے تو غلط نہ ہو گا۔ 

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی چیمبر اف کامرس میں ہونے والی ایک تقریب میں تاجروں کی جانب سے وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کو عوامی خدمات پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

راولپنڈی کے صنعتکاروں نے وزیر اعلیٰ پنجا ب کو محسن پنجاب قرار دیا۔ 

تقریب میں صنعت کاروں نے راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گروپ لیڈر سہیل الطاف و دیگر نے کہا کہ محسن نقوی محسن پنجاب ہیں ۔محسن نقوی نے سروس ڈلیوری کے جو معیار متعین کیے ہیں وہ بے مثال ہیں اور ہم سب انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

سہیل الطاف کہا کہ میں نے ہر موقع پر یہ بات کی ہے کہ محسن نقوی پہلا وزیر اعلیٰ ہے جس نے زبردست ٹیم تشکیل دی ہے اور پنجاب میں کام کرنے کے ریکارڈ قائم کر دئیے ہیں۔ گروپ لیڈر سہیل الطاف نے تقریب میں موجود وزیر اعلیٰ پنجاب کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ الیکشن لڑ رہے ہوتے تو آپ کی ریٹنگ بہت اوپر جانی تھی اورمیں یقینا آپ کو ووٹ دیتا کیونکہ ہم صرف کام دیکھتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کےکام کی وجہ سے ہم سب آپ کی دل کی گہرائیوں سے عزت و احترام کرتے ہیں۔