غربت سے تنگ شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا ڈالی، سامان جل کر خاکسترد

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک رحمان: تخت بھائی میں غربت سے تنگ شخص نے اپنے ہی گھر کو آگ لگا ڈالی، گھر میں پڑا سامان جل کر خاکسترد ہو گیا۔

  تخت بھائی کے نواحی علاقےقدرت آباد میدان ٹاؤن میں 4بچوں کا  باپ جان اللہ کافی عرصہ سے بےروزگار تھا،اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ اور ریسکیو1122کی فائیر فائیٹر ٹیم نے اگ بجھانے کی بھر پور کوشش کی مگرتیزشدت کی وجہ سے آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پورے گھر کو لپیٹ میں لے لیاتاہم خوش قسمتی سے افسوسناک واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔

 گھر میں موجود بچوں اور انکی ماں نےبھاگ کرہمسایہ کے گھر پناہ لی،ذرائع سے معلوم ہوا ہےکہ جان اللہ شادی شدہ اور چاربچوں کاباپ ہیں مگرمعاشی بدحالی،بیروزگاری،انکی اور انکے بچے کی بیماری کی وجہ سےگھر میں اکثرفاقے اور قرض داروں کی قرض مانگنے سےوہ اکثر پریشان رہتے تھے۔