قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار

 قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور  میں قبروں سے بچوں کی لاشیں نکالنے والا ملزم گرفتار، مقدمہ درج کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم مانی اب تک 5 بچوں کی لاشیں قبروں سے نکال چکا ہے، ملزم ذہنی مریض معلوم  لگتاہے اور بچوں کی قبروں پر مٹی ڈالنے کے خلاف ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم بچوں کی تدفین کے چند گھنٹے بعد قبر سے لاش نکال لیتا تھا اور ورثا کو لاش نکالنےکی اطلاع بھی خود دیتا تھا۔