شہریوں کے لئے ایک اور مشکل کھڑی ہو گئی

لنڈا بازار،مہنگائی،سفید پوش طبقہ،سٹی42
کیپشن: Azadi chawk lahore,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مائدہ وحید) مہنگائی کا جن لنڈا بازار بھی پہنچ گیا،منہ زور مہنگائی نے سفید پوش طبقے کا تن ڈھانپنا بھی مہنگا کردیا ،سردیوں کی آمد سے پہلے ہی غریبوں کیلئے مہنگے کپڑے خریدنا بھی مشکل ہو گیا۔
مہنگائی نے سفید پوش طبقے کی بھی توبہ توبہ کروا دی،ایک وقت تھا کہ سفید پوش طبقہ اپنی سفید پوشی کا بھرم رکھنے کیلئے لنڈے بازار سے خریداری کرکے گزر بسر کرلیتا تھا مگر مہنگائی کے باعث لنڈے سے ملنے والے سستے کپڑے اور دیگر اشیا اب سفید پوش طبقے کی بھی پہنچ سے دور ہو گئی ہیں۔
مہنگائی کے سیلاب نے لنڈا بازار سے خریداری کرنے والوں کی امیدوں پر بھی پانی پھیر دیا۔غریب شہری جہاں اپنی بساط کے مطابق لنڈے سے شاپنگ کرکے اپنا تن ڈھانپ لیا کرتے تھے وہیں بڑھتی مہنگائی نے ان سے یہ حق بھی چھین لیا۔
پہلے لنڈے سے جہاں ایک سوٹ 100روپے یا 200روپے میں مل جاتا تھا اب وہی سوٹ 4 سے 6 سو تک جا پہنچا،جوتوں کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے،سستا جوتا پہلے 150 کا ملتا تھا مگر اب وہی جوتا 3 سو روپے تک جا پہنچا ہے۔غریب عوام شکوہ کرتی نظر آئی کہ حکومت مہنگائی کنٹرول کرے تاکہ لنڈے بازاروں میں تن ڈھانپنے کیلئے آسانی سے خریداری کرسکیں۔
سردی کا آغاز ہوتے ہی لوگ لنڈے بازاروں کا رخ کرتے ہیں مگر اس دفعہ مہنگائی کی لہر میں لنڈا بازار بھی بہتا نظر آرہا ہے۔