انسٹاگرام نے ایک نیا دلچسپ فیچر نوٹس متعارف کرا دیا

انسٹاگرام نے ایک نیا دلچسپ فیچر نوٹس متعارف کرا دیا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : انسٹاگرام نے خاموشی سے ایک نیا دلچسپ فیچر نوٹس متعارف کرا دیا ہے۔

یہ فیچر ڈائریکٹ میسجز ٹیب میں دیکھا جاسکتا ہے۔میٹا کی زیرملکیت فوٹو شیئرنگ ایپ کا یہ ٹیکسٹ پر مبنی فیچر صارفین کو اپنے خیالات دوستوں کے ساتھ شیئر کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔اس فیچر کے ذریعے ایک صارف 60 حروف پر مبنی پیغام تحریر کرکے اپنے فالوورز کے ساتھ شیئر کرسکتا ہے۔نوٹ پوسٹ کرنے پر وہ ڈائریکٹ میسج ٹیب میں صارف کی پروفائل فوٹو کے قریب نظر آتا ہے۔اگر آپ کا انسٹاگرام اپ ڈیٹ ہے تو یہ فیچر ڈائریکٹ میسج ٹیب پر نوٹس کے نام سے موجود ہوگا۔صارف کے تحریر کردہ نوٹس فالوورز کے لیے 24 گھنٹے تک دستیاب رہیں گے اور وہ اس پر ریپلائی بھی کرسکیں گے۔

24 گھنٹے بعد نوٹ انسٹاگرام اسٹوریز کی طرح غائب ہوجائے گا۔صارفین اپنے نوٹ کو مخصوص افراد تک بھی محدود رکھ سکتے ہیں۔

Ansa Awais

Content Writer