تیز رفتار ی کے باعث تین گاڑیوں کیساتھ ٹکر؛خوفناک ویڈیو سامنے آگئی

hit three cars parked on the 21st Street of Khayaban-e-Qasim
کیپشن: hit three cars
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) حادثات کا ہونا معمول بن چکا ہے، آئے روز ایسے حادثات رونما ہورہے ہیں جن کا تصور نہیں کیا جاسکتا، سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر خوفناک ایسے واقعات کی متعدد ویڈیوز موجود ہیں، شہرقائد میں ایک دل دہلا دینے والے حادثہ ہوا جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

تفصیلات کےمطابق معاشرے میں ہونے والے ان ٹریفک حادثات کی  سب سے بڑی وجہ  تیزی رفتاری اور غیر محتاط ڈرائیونگ ہے، زندگی ہے تو سب کچھ ہے لیکن تیز رفتاری اور آئے روز ٹریفک حادثات میں اضافے سے ایسے معلوم ہوتا ہے کے شہریوں کو ان کے حوالے کر دیا گیا ہے، چوری و ڈکیتی کی وارداتوں کیساتھ  ٹریفک حادثات کی شرح میں بھی اضافہ ہورہا ہے،  اب تک کئی افراد  ٹریفک حادثات کا شکار ہوکر اپنی قیمتی جانیں گنوابیٹھے ہیں اور بہت سے عارضی یا مستقل معذوری کا شکار ہوگئے ہیں۔

شہرقائد میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا، نشے میں دھت گاڑی چلانے والے 18 سالہ نوجوان نے فیز 8 میں خیابان قاسم گلی میں کھڑی تین گاڑیوں کو  زور سےٹکر ماری،حادثہ  تیزرفتاری کےباعث پیش آیا، خوش قسمتی سے اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،کراچی ڈی ایچ اے میں ٹریفک حادثات میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دور  جدید نے  انسانوں کے لئے بے شمار ایجادات کے حیرت انگیز نظارے دکھائے ہیں وہیں  سفر طے کرنے کے لئے جدید سواریوں جہاز، ٹرین، بس، کار اور موٹر سائیکل وغیرہ بھی  ایجاد کی ہیں جو کہ یقیناً  انسانوں کے لیے بہت مُفید ہے، جدید  ٹیکنالوجی کے ذریعے سے  انسان دِنوں  کا سفر گھنٹوں اور گھنٹوں کے سفر منٹوں میں طے کر لیتے ہیں۔

ایک اندازے کے مطابق دنیا بھر میں ٹریفک حادثات کی وجہ سے سالانہ دس لاکھ افراد جاں بحق اور 50 لاکھ شدید زخمی ہوجاتے ہیں۔ ڈرائیونگ کے دوران ذرا سی بے احتیاطی کسی بھی حادثے کا سبب بن سکتی ہے۔افسوسناک امر یہ ہے کہ پاکستان میں روڈ اینڈ سیفٹی ایکٹ موجود ہونے کے باوجود اس کا اطلاق نہیں کیا جاتا۔

 مگر افسوس کی بات یہ ہے کہ ٹیکنالوجی کا درست استعمال نا کر کے انسان اپنی قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں، آئے روز حادثات کے واقعات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے جس کی وجہ قیمتی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer