ویب ڈیسک: ہر انسان نے ایک دن آخر کار اس دنیا سے رخصت ہوجانا ہے لیکن اگر اس کی موت ذکر الہیٰ اور اس کے احکامات کی تعمیل کرتے ہوئے آجائے تو اس سے خوبصورت اور دلکش لمحہ کوئی اور نہیں ہو سکتا۔ ایسی ہی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک نوجوان کی نماز پڑھنے کے دوران جان چلی جاتی ہے۔
العریبہ اردو کی جانب سے ٹویٹر پر جاری کردہ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک مصری نوجوان مسجد میں نماز پڑھ رہا ہے کہ اس دوران اس کی موت ہو جاتی ہے۔ یاد اللہ میں ایک اگر جان چلی جائے تو اس سے افضل موت کوئی اور نہیں ہو سکتی ۔ ہر مسلمان کی آرزو ہوتی ہے کہ اس کا خاتمہ ایمان پر ہو ۔
#حسن_خاتمہ: دوران #نماز مصری نوجوان کے #انتقال کی دلدوز ویڈیو دیکھئےhttps://t.co/jF6Y97Wyuy pic.twitter.com/e1RcVgYy02
— العربیہ اردو (@AlArabiya_Ur) October 3, 2021
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، نہ صرف ویڈیو کو صارفین کی جانب سے پسند کیا جا رہا ہے بلکہ لوگ اس کو بڑی تعداد میں شیئر بھی کر رہے ہیں۔