نئے پاکستان میں بھتہ خوروں کے نئے انداز

نئے پاکستان میں بھتہ خوروں کے نئے انداز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( فہد علی ) آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی کو بذریعہ کوریئر بھتے کی پرچی موصول، تھانے میں درخواست دینے کے باوجود ابھی تک پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔

آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ے رہائشی ناصر کا کہنا تھا کہ چند روز قبل ایک پرائیویٹ کوریئر کمپنی کی جانب سے اسے ایک پارسل موصول ہوا، جس میں ایک پھٹی ہوئی شرٹ نکلی اور ساتھ بھتے کی پرچی بھی موصول ہوئی جس پر لکھا تھا کہ اگر میں نے پچاس ہزار روپے موبی کیش نہ کروائے تو انجام برا ہوگا جبکہ پرچی کے ساتھ ہی موبائل نمبر بھی لکھا ہوا تھا۔

 شہری ناصر کا کہنا تھا کہ متعلقہ پولیس اسٹیشن میں درخواست دینے کے باجود ابھی تک پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا اور نہ ہی کوئی کارروائی عمل میں لائی گئی ہے۔ شہری نے مطالبہ کیا کہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے جلد قانونی کارروائی کی جائے۔