میو ہسپتال میں بچہ لفٹ میں پھنس کر جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس

میو ہسپتال میں بچہ لفٹ میں پھنس کر جاں بحق، وزیراعلیٰ کا نوٹس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) میوہسپتال میں افسوسناک حادثہ، 12 سالہ بچہ لفٹ میں پھنس کر جاں بحق ہوگیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے واقعے کا نوٹس لیتےہوئے رپورٹ طلب کرلی۔

ذرائع کے مطابق میو ہسپتال میں آپریٹر کے موجود نہ ہونے کے سبب لفٹ کے درمیان خلا میں 12 سالہ بچے فہد کا سر پھنس گیا جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا، شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بچے کو باہرنکالا اورایمرجنسی میں منتقل کیا ، جہاں وہ  فوری طبی امداد ملنے کے باوجود جانبر نہ ہوسکا۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن سے رپورٹ طلب کرلی۔

انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے تحقیقات کر کے غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے، سردار عثمان بزدار نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer