( سعید احمد) جانوروں کے عالمی دن پر بروک پاکستان اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلمنٹ پنجاب کے اشتراک سے فلٹیز ہوٹل میں تقریب کا انعقاد ہوا، مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محکمہ لائیو اسٹاک فیصل حیات نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق بروک پاکستان اور لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈوپلمنٹ پنجاب کے اشتراک سے فلیٹیز ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیاگیا، تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے مشیر وزیراعلیٰ پنجاب محکمہ لائیو اسٹاک فیصل حیات کا کہنا تھا کہ جانوروں کا عالمی دن منانے کا مقصدعالمی سطح پر جانوروں کی فلاح وبہبود کے لیے عملی اقدامات اٹھانا ہے، بروک ہسپتال کی جانب سے ملک بھر میں جاری منصوبے کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی، تقریب کے آخر میں ڈی جی محکمہ لائیوسٹاک نے مشیر وزیراعلیٰ فیصل حیات کو مختلف اسٹالز کا دورہ کرایا۔
تقریب میں مشیر وزیر اعلیٰ فیصل حیات جبونہ، ڈی جی محکمہ لائیو اسٹاک جمیل بسرا، ایم پی اے سعدیہ سہیل رانا، لائیوسٹاک کے ماہرین اور طلبہ سمیت دیگر شخصیات نے شرکت کی۔