(جنید ریاض) گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار میں ڈائریکٹرایڈمن افضل گل،سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد سمیت 2 سینئر اساتذہ اور سویپر کےرہائش اختیار کرنےپر ڈی سی او لاہور کانوٹس لے لیا۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ مسلم ماڈل ہائی سکول اردو بازار میں 5 سرکاری ملازمین کی رہائش کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کر گیا، افسران کے دباؤ پر ہیڈ ماسٹر نے سی سی ٹی وی فوٹیج ضائع کردی، ڈی سی لاہور انوارالحق نےسی سی ٹی وی فوٹیج غائب کرنے پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایم او کو انکوائری کا حکم دے دیا، سکول میں ڈائریکٹرایڈمن افضل گل 3 سال سے ،سی ای او ایجوکیشن نسیم زاہد 3 ماہ سے ،آئی ٹی ٹیچرصدیق اعوان اور ای ایس ٹی عبدالغفار اور سویپر محمد عمران 2 سال سے رہائش پذیر تھے۔
اے ڈی سی توقیر حیدرکاظمی کا کہنا تھا کہ سکول میں رہائش اختیار کرنے والے پانچوں ملازمین کی انکوائری ہوگی،ذمہ داراوں کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی، اے ڈی سی نے بتایا کہ متعلقہ سکول ہیڈ سے 5 ملازمین کی رہائش کے حوالے سے تفصیلات طلب کرلی گئی ہیں۔