سٹی42: سیاحوں کی جنت میں بر پڑنے کا آغاز ہو گیا۔ وادیوں اور پہاڑوں نے سفید برف کا ملکوتی غلاف اوڑھ لیا۔ تاہم سیاحوں کے لئے بری خبر یہ ہے کہ برف باری زیادہ ہونے کی وجہ سے انتظامیہ نے کئی سڑکیں بند کر دی ہیں۔
مانسہرہ سے آگے وادی کاغان ناران اور بابو سر ٹاپ پر برف باری ہو رہی ہے۔
آک بابو سرٹاپ پر 6 انچ تک برف پڑ چکی ہے ۔
شدید برفباری کے باعث ناران، جھل کھڈ روڈ اور بابوسر ٹاپ کو آمدورفت کے لیے بند کردیا گیا ہے۔
بابو سرٹاپ روڈ مانسہرہ اور گلگت دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔
سیاح ناران سے بٹہ کنڈی تک سفر کرسکتے ہیں۔
موسم بہتر ہونے کی صورت میں 2 سے 3 روز تک بابو سرٹاپ روڈ کو کھولا جائے گا۔
بٹہ کنڈی تک تمام سڑکیں مقامی مسافروں اور سیاحوں کے لیے کھلی ہیں۔
Stay tuned with 24 News HD Android App