ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی کے وار جاری ؛ مزید درجنوں افراد ہسپتال پہنچ گئے

وفاقی دارلحکومت میں ڈینگی کے وار جاری ؛ مزید درجنوں افراد ہسپتال پہنچ گئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: اسلام آباد میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہونے لگا۔

ڈی ایچ کیو کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد کے 18 مختلف مقامات سے مزید 27 ڈینگی پازیٹو کیسز رپورٹ ہوئے ۔  15 مریضوں کا تعلق شہری اور 12 کا دیہی علاقوں سے ہے۔

اسلام آباد کے علاقوں سوہان اور ترنول میں ڈینگی کے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔ سوہان سے 5 اور ترنول سے 3 نئے ڈینگی کیسز رپورٹ ہوئے ۔

ڈینگی سے شدید متاثرہ 42 مریض اسلام آباد کی مختلف اسپتالوں میں زیر علاج  ہیں ۔ انتظامیہ کی جانب سے شہر میں روایتی انسداد ڈینگی مہم جاری ہے ۔ 

اسلام آباد کے مختلف متاثرہ علاقوں میں ڈینگی اسپرے و دیگر انسداد ڈینگی اقدامات جاری ہیں ۔