ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں 3500روپے کی بڑی کمی 

سونے کی قیمت میں 3500روپے کی بڑی کمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احسن عباسی: گزشتہ روز سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد آج سونا 3500 روپے سستا ہو گیا ہے۔

سونے کے فی تولہ نرخ میں کمی کے بعد نئی قیمت 4,20,362 روپے ہو گئی ہے جبکہ دس گرام سونے کے نرخ میں 3001 روپے کی کمی کے بعد قیمت 3,60,392 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں 35 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا 3980 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔ چاندی کی قیمت میں بھی کمی ہوئی اور فی تولہ قیمت 5022 روپے ہو گئی، یعنی 130 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

یاد رہے کہ گذشتہ روز عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوا تھا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہو کر 4015 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا جبکہ مقامی مارکیٹ میں ایک تولہ سونا 1300 روپے اضافے کے بعد 4,23,862 روپے ہو گیا۔ دس گرام سونا 1115 روپے اضافے کے ساتھ 3,63,393 روپے رہا جبکہ ایک تولہ چاندی کی قیمت 25 روپے اضافے کے بعد 5152 روپے پر پہنچ گئی تھی۔