ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایف آئی اے لاہور زون  کی کارروائی، جعلی اہلکار گینگ کے 2 کارندے گرفتار

ایف آئی اے لاہور زون  کی کارروائی، جعلی اہلکار گینگ کے 2 کارندے گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور کی کارروائی کے دوران جعلی اہلکار بن کر شہریوں سے فراڈ کرنے والے منظم گینگ کے دو کارندے گرفتار کر لیے گئے۔ گرفتار ملزمان کی شناخت عمر طارق اور فہد عرفان کے نام سے ہوئی ہے۔

ترجمان کے مطابق ملزمان خود کو ایف آئی اے کے ملازمین ظاہر کر کے سرکاری دفاتر سے رقم بٹورتے تھے۔ گرفتار ملزمان کو رخشندہ کمپلیکس، علامہ اقبال ٹاؤن لاہور کے قریب سے حراست میں لیا گیا جبکہ ان کے قبضے سے درخواست گزار سے بٹورے گئے 10 ہزار روپے برآمد ہوئے۔

ایف آئی اے نے ملزمان سے ڈیجیٹل شواہد بھی برآمد کر لیے ہیں. ترجمان کا کہنا ہے کہ منظم گینگ کے سرغنہ کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیاں جاری ہیں۔