ویب ڈیسک: جاپانی کمپنی سنٹوری نے ایک ایسا پانی متعارف کرایا ہے۔ جو پیٹ کی چربی کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو گا۔
جاپانی کمپنی سنٹوری کے متعارف کردہ اس پانی میں شامل ایچ ایم پی اے (HMPA) ایک مالیکیول ہے جو چاول کے بھوسے کے تخمیر سے حاصل کیا جاتا ہے۔ یہ پانی جاپان کے قوانین کے تحت منظور شدہ ہے، یعنی اسے صحت سے متعلق فوائد کے ساتھ فروغ دینے کی اجازت دی گئی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ پانی خاص طور پر اُن افراد کے لیے مفید ہے جنہیں پیٹ میں چربی جمع ہونے کا مسئلہ ہے، جیسے دفتر میں کام کرنے والے یا وہ لوگ جن کی طرز زندگی غیر متحرک اور غذائی عادات غیر مستحکم ہیں۔ پانی کے باقاعدہ استعمال سے اندرونی چربی میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے، تاہم یہ معجزاتی حل نہیں ہے اور اس کے اثرات صارف کے طرز زندگی اور غذائی عادات پر بھی منحصر ہیں۔
روزانہ تقریباً 500 ملی لیٹر استعمال کرنے کی تجویز دی گئی ہے اور بہتر نتائج کے لیے متوازن غذا اور ہلکی جسمانی سرگرمی کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ اس کا ذائقہ عام پانی جیسا ہے اور اس پر واضح طور پر درج ہے کہ یہ دوا نہیں بلکہ سپورٹ کرنے والا غذائی مشروب ہے۔ قیمت تقریباً 150 ین فی بوتل ہے اور یہ فَنکشنل فوڈ کے زمرے میں آتا ہے، جو صحت کے لیے مخصوص فوائد کے دعوے کے ساتھ فروخت کیا جا سکتا ہے۔