ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کا شاندار منصوبہ، لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ قائم کرنے کا فیصلہ

حکومت کا شاندار منصوبہ، لاہور کینال میں شپ ریسٹورنٹ قائم کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درنایاب: حکومت کا لاہور سیاحت کے فروغ کیلئےمنفردمنصوبہ، پی ایچ اےلاہورکینال میں شپ ریسٹورنٹ قائم کرے گی۔

پی ایچ اےنےلاہورکینال میں شپ ریسٹورنٹ کیلئےٹینڈرزطلب کر لیے، پنجاب حکومت منصوبہ کی منظوری پہلےہی دےچکی ہے۔

 ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور کا کہنا تھا کہ شپ ریسٹورنٹ پراجیکٹ رواں مالی سال میں مکمل کرلیاجائےگا ، شپ ریسٹورنٹ لاہور کینال میں جلو کے قریب قائم ہوگا۔

شپ ریسٹورنٹ 3 منزلہ ہوگا، شپ ریسٹورنٹ کیلئےکچن،پارکنگ کی جگہ الگ فراہم کی جائےگی، شپ ریسٹورنٹ میں بیک وقت200کےقریب افرادکھاناکھاسکیں گے۔

شپ ریسٹورنٹ میں داخلہ فری، کھانے کے پیسے ہوں گے، پی ایچ اے ریسٹورنٹ کا نظام آؤٹ سورس کرےگا،ہوٹل چلانےکیلئےمعیاری فوڈچین سےکنٹریکٹ ترجیح ہوگی۔

کھانے کے معیار کو یقینی بنائیں گے ، منصوبہ لاہورمیں سیاحت کےفروغ کیلئےسنگ میل ہوگا۔