معروف گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کو ایک اور دھچکا

Meesha Shafi
کیپشن: Meesha Shafi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ایف بی آر نے معروف گلوکارہ و ماڈل میشا شفیع کے بنک اکاونٹس منجمد کردیئے گئے۔ 

ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے ڈی ایچ اے زیڈ بلاک میں واقع فیصل بنک کی برانچ میں گلوکارہ میشا شفیع کے اکاونٹس منجمد  کر دیئے۔ گلوکارہ میشا شفیع انکم ٹیکس کی مد میں ایف بی آر کی 21لاکھ 42ہزار روپے کی نادہندہ تھیں۔

گلوکارہ میشا شفیع ایف بی آر میں میرا پرویز شفیع کے نام سے رجسٹرڈ ہیں۔ میشا شفیع نے سال 2015میں ڈی ایچ اے میں خریدی گئی پراپرٹی اپنے اثاثہ جات میں ظاہر نہیں کی تھی جبکہ ایف بی آر نے میشا شفیع کی پراپرٹی کا سراغ لگا کر ٹیکس عائد کیا تھا ۔

ایف بی آر نے میشا شفیع کے اکاونٹس سے 3 لاکھ 28 ہزار روپے کی ریکوری کرلی ہے،کمشنر ان لینڈ ریونیو  جبران مسرور کی ہدایت پر اکاونٹس منجمد کئے گئے ،ایس اے ٹو کمشنر ارشد علی شیخ،انسپکٹر ثاقب کھوکھر،محمد فاروق ریکوری ٹیم میں شامل تھے۔