ملک بھر میں کتنے افراد کو کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے؟ اعداد و شمار جانیے

NCOC
کیپشن: NCOC
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:  نیشنل کوآرڈینیٹر این سی او سی میجر جنرل ظفر کی صدارت میں این سی او سی کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں ویکسین کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔

رپورٹ کے مطابق  بریفنگ میں  بتایا گیا کہ اب تک پاکستان بھر میں 108 ملین افراد کو ویکسین لگائی جا چکی ہے،ملک بھر میں 10کروڑ 80 لاکھ سے زائد لوگوں کی ویکسینیشن ہوئی۔ اجلاس میں ڈاکٹر فیصل سلطان اور چیئرمین این ڈی ایم اے نے  بھی شرکت کی۔

این سی او سی کے مطابق پنجاب میں  اب تک 52 فیصد، کے پی  میں 48 فیصد ، جبکہ سندھ  میں 40 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔بلوچستان  میں اب تک  17 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی گئی ہے۔وفاق کی اکائیوں کی جانب سے ویکسین لگانے کے اقدامات پر اظہاراطمینان کیا گیا۔ اجلاس میں اہل آبادی کو ویکسی نیشن کے لیے مزید اقدامات پر غور کیا گیا۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر