ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور میں تیزی سے ڈینگی کاپھیلاؤ،ہائیکورٹ نےرپورٹ طلب کرلی

Lahore high court
کیپشن: Lahore high court
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : لاہور ہائیکورٹ نے ڈینگی کی صورتحال کو کنٹرول کرنے کیلئے دائر درخواست پر پنجاب حکومت اور محکمہ صحت سے ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئےکیےگئے اقدامات بارے رپورٹ طلب کرلی۔
 لاہور ہائیکورٹ کے دو بینچ نے انٹرا کورٹ اپیل پر سماعت کی.وکیل درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیا کہ ڈینگی کو کنٹرول کرنے کیلئےصوبائی حکومت نے کچھ نہیں کیا نہ سپرے کروائے. شہر میں ڈینگی تیزی سے پھیل رہا ہے اور ہسپتالوں میں جگہ کم پڑ گئی ہے.شہریوں کو صحت کی مناسب سہولیات فراہم نہ کرنا آئین کے آرٹیکل 9 اور 14 کی خلاف ورزی ہورہی ہے.

حالات اس وقت کنٹرول سے باہر ہورہے ہیں اگر کنٹرول نہ کیا تو نقصان بہت زیادہ ہو جائے گا.اس عدالت کا لا  افسر بھی ڈینگی بخار میں مبتلا ہیں ۔درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ عدالت متعلقہ افسران کو ڈینگی مرض سے بچاؤکے لئے مؤثر اقدامات کرنے کا حکم دے،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتےہوئے  سماعت  آئندہ ہفتے تک ملتوی کردی۔