ویب ڈیسک : سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کی ویڈیو اور تصاویر وائرل کرنا نوجوان کو مہنگا پڑگیا،پولیس نے ملزم صمصام کو حراست میں لے کر حوالات میں بند کر دیا۔
ٹاؤن شپ پولیس نے سوشل میڈیا پر پر اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کرنیوالا ملزم گرفتار کر لیا۔۔ ٹک ٹاکر ملزم صمصام نے چند روز قبل ہوائی فائرنگ اور اسلحہ کیساتھ ویڈیوز بنا کر اپ لوڈ کی تھیں۔ ملزم کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا۔
ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرکے لوگوں کو ہراساں کرنیوالوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔