اداکارہ نگار چوہدری کی فٹنس کا راز

 اداکارہ نگار چوہدری کی فٹنس کا راز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی) اداکارہ نگار چوہدری نے فٹنس برقرار رکھنے کے لئے چھ گھنٹے ڈانس ریہرسل کرنا شروع کردی ، کہتی ہیں کہ پرفارمنس کو معیاری بنانے کے لئے ڈانس ریہرسل بے حد ضروری ہے۔
سٹیج کی نامور اداکارہ نگار چوہدری نے فٹنس برقرار رکھنے کے لئے چھ گھنٹے ڈانس کی ریہرسلز شروع کردی۔ کہتی ہیں کہ شوبز میں کام کرنے کے لئے فٹ اور پرفارمنس معیاری رکھنے کے لئے ڈانس سیکھنا بے حد ضروری ہے۔ نگار اپنے ساتھ پرفارم کرنے والے ڈانسرز اور کوریوگرافر توفیق شاہ کے ہمراہ مسلسل چھ گھنٹے پریکٹس کررہی ہیں۔
کوریوگرافر توفیق شاہ کا کہنا ہے کہ ہراداکارہ اپنی پرفارمنس کو بہتر بنانے کے لئے ریہرسل کرے۔ ڈانس سیکھنا اور کرنا ہراچھی اداکارہ کی نشانی ہے اورمسلسل چھ گھنٹے ڈانس ریہرسل کرنا بھی منجھی ہوئی اداکارہ کی ہی نشانی ہوسکتی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer