ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

موٹروے زیادتی کیس، عدالت نے ملزم شفقت کو بڑی اجازت دیدی

موٹروے زیادتی کیس، عدالت نے ملزم شفقت کو بڑی اجازت دیدی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہین عتیق) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے موٹروے زیادتی کیس میں گرفتار ملزم شفقت کو 164 کا بیان قلمبند کرانے کی اجازت دے دی۔ 

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت میں موٹروے زیادتی کیس کی سماعت ہوئی، پولیس نے خاتون سے زیادتی کے ملزم شفقت کو عدالت پیش کیا، پولیس نے عدالت کو بتایا   کہ ملزم 164 کا بیان قلمبند کرانے پر رضا مند ہوا ہے، استدعا ہے کہ بیان قلمبند کرانے کی اجازت دی جائے، عدالت نے ریکارڈ کی پڑتال کے بعد ملزم کا بیان مجسٹریٹ کے پاس قلمبند کرانے کی اجازت دے دی۔

پولیس نے ملزم کو کینٹ کچہری مجسٹریٹ پیش کرکے بیان قلمبند کرا دیا، ملزم کا بیان سیل کرکے اسے چالان کے ساتھ منسلک کیا جائے گا، ملزم شفقت کو دیپالپور سے گرفتار کیا گیا تھاجو ان دنوں پولیس کے پاس جسمانی ریمانڈ پر ہے جبکہ  مرکزی ملزم عابد ملہی  کو پولیس نے واقعہ کے 33 روز کے بعد مانگا منڈی سے گرفتار کیا تھاجو جوڈیشل ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں ہے اس سے بھی پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے، دونوں ملزمان عابد ملہی اور شفقت دوران تفتیش اعتراف جرم کرچکے ہیں۔

 واضح رہے کہ 9 ستمبر کو لاہور کے علاقے گجر پورہ میں موٹر وے پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کا واقعہ پیش آیا تھا،2 افراد نے موٹر وے پر کھڑی گاڑی کا شیشہ توڑ کر خاتون اور اس کے بچوں کو نکالا، موٹر وے کے گرد لگی جالی کاٹ کر سب کو قریبی جھاڑیوں میں لے گئے اور پھر خاتون کو بچوں کے سامنے زیادتی کا نشانہ بنایا،عابد ملہی کو پولیس نے واقعہ کے 33 روز کے بعد مانگا منڈی سے گرفتار کیا تھا۔

Sughra Afzal

Content Writer