(جنید ریاض) لاہور میں ٹھنڈی ہوائیں چلنے سے درجہ حرارت میں کمی ہوگئی، ائیر کوالٹی انڈیکس بھی 288پر پہنچ گیا ، آئندہ دو روز تک شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کا موسم تبدیل ہوتے ہی درجہ حرارت میں کمی ہونا شروع ہوگئی، درجہ حرارت کم ہوتے ہی شہر میں سموگ بھی برقرارہے،آج شہر میں دن کے وقت ائیر کوالٹی انڈیکس 288 ریکارڈ کیا گیا۔آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ صبح کے وقت کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔اسی طرح صبح کے وقت ہوا نمی کا تناسب 69 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ شام کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 39 فیصد تک ریکارڈ کیے جانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دو روز تک شہر کا موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
ملک کے دوسرے حصوں میں بھی موسم بھی تبدیلی آرہی ہے، بالائی علاقوں میں برفباری کاسلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ میدانی علاقے بھی خشک سردی کی لپیٹ میں آچکے ہیں،محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا، محکمہ موسمیات گوجرانوالہ، لاہور، فیصل آباد، ملتان اور اس کے گردونواح میں رات اور صبح کے اوقات میں سموگ چھائے رہنے کی توقع ہے۔
جڑواں شہر راولپنڈی واسلام آباد میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوا جس کی وجہ سے موسم مزید خشک اور سرد ہوگیا، خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رات اور صبح کے اوقات میں پہاڑی علاقوں میں موسم سرد رہے گا، سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک دن کے اوقات میں گرم رہے گا، اسی طرح بلوچستان کے بیشترعلاقوں میں بھی موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہے گا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی سردی کی شدت بڑھ گئی جس سے وہاں کا موسم بھی خشک اور سرد رہے گا۔