لاہور میں پارک اور تفریح گاہوں کے قیام کےمنصوبے میں بڑی پیشرفت

لاہور میں پارک اور تفریح گاہوں کے قیام کےمنصوبے میں بڑی پیشرفت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(درنایاب) ایل ڈی اےکی جانب سےشہر میں پارک اور تفریح گاہوں کے قیام کےمنصوبے میں پیشرفت، غیر ملکی کنسلٹنٹ کی مشاورت سے جوہر ٹاؤن کے دو پارکوں کا ڈیزائن فائنل کرلیا گیا۔

ایل ڈی اے نے شہر میں نئے دو بڑے پارک بنانےاور اپ گریڈیشن کا فیصلہ کیا تھا، جوہر ٹاؤن میں 24 کنال پر محیط ایف ٹو پارک کو چلڈرن پارک میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا، چلڈرن پارک میں بچوں کے لیے جم ایریا، سکیٹ بورڈ ایریا، کڈز پلےگراؤنڈ، کیفے ٹیریا، فاریسٹ، واٹر باڈی، سٹیج فارموویز اور ویجیٹیبل ہرب گارڈن بنایا جائے گا۔

جوہر ٹاؤن میں چوالیس کنال پر لاہور انٹرٹینمنٹ پارک بنایا جائے گا، جہاں باسکٹ بال، ٹینس کورٹ، کائمنگ وال، منی گالف، ایمفی تھیٹر، مونومنٹس اور سروس ایریاز قائم کیے جائیں گے، پارک میں ڈاجنگ کارز، فاؤنٹین اور پلے ایریاز بھی بنائےجائیں گے، ایف ٹو پارک کا تخمینہ لاگت پانچ کروڑجبکہ انٹریٹمنٹ پارک کا تخمینہ لاگت دس کروڑ لگایا گیا ہے، ڈی جی ایل ڈی اے عثمان معظم کی ہدایت پر منصوبوں کی ابتدائی پلاننگ مکمل کی گئی۔