ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اچھرہ میں موٹرسائیکل سوار نے پل سے کود کر خودکشی کرلی

اچھرہ میں موٹرسائیکل سوار نے پل سے کود کر خودکشی کرلی
کیپشن: City42 - Suicide, Muslim Town Flyover,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری)اچھرہ کے علاقے میں موٹرسائیکل سوار شفیع نامی شخص نے پل سے کود کر خود کشی کر لی۔ پل سے کودنے کے باعث نیچے کھڑے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق مسلم ٹاؤن فلائی اوور سے موٹرسائیکل سوار 60 سالہ بزرگ نے اچانک چھلانگ لگا دی جس کے باعث نیچے کھڑے خاتون سمیت دو افراد زخمی ہو گئے ۔ چھلانگ لگانے والا شخص شفیع زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا اور خودکشی کرنے والے شخص کی لاش پولیس کے حوالے کر دی ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ شفیع کی خودکشی کے محرکات جاننے کی کوشش کی جار ہی ہے۔ لاش پوسٹمارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دی گئی ہے۔ واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer