ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوادر پورٹ پر مئی 2026 کی پہلی ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کی آمد

گوادر پورٹ پر مئی 2026 کی پہلی ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کی آمد
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : گوادر پورٹ پر مئی 2026 کی پہلی ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز کی آمد, ایم وی شو لانگ مئی 2026 میں گوادر پورٹ پر پہنچنے والا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز بن گیا۔ 

سرکاری اعلامیہ کے مطابق ایم وی شو لانگ مئی 2026 میں گوادر پورٹ پر پہنچنے والا پہلا ٹرانس شپمنٹ کارگو جہاز بن گیا. جہاز میں 16 ہزار 77 میٹرک ٹن ٹرانس شپمنٹ کارگو لدا ہوا ہے، کارگو 13 ہزار سے زائد پیکجز پر مشتمل چینی ساختہ صنعتی آلات اور پائپس پر مشتمل ہے. یہ سامان اصل میں کویت کے لیے روانہ کیا گیا تھا. آبنائے ہرمز کی بحری صورتحال کے باعث کارگو کو گوادر پورٹ پر ڈائیورٹ کیا گیا.  

چیئرمین گوادر پورٹ اتھارٹی نورالحق بلوچ کہنا ہے کہ اپریل 2026 میں چار ٹرانس شپمنٹ جہازوں کی آمد ریکارڈ ہوئی۔

 میڈیا کو آرڈینیٹر جی پی اے جمیل قاسم نے بتایا کہ یہ آپریشن ٹرانس شپمنٹ سرگرمیوں میں اضافہ ظاہر کرتا ہے، گوادر پورٹ کو علاقائی سطح پر متبادل تجارتی روٹس کے باعث اہمیت حاصل ہو رہی ہے، ڈائیورٹ ہونے والے جہازوں کے لیے برتھنگ اور کارگو ہینڈلنگ کا عمل مؤثر انداز میں جاری ہے۔