ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وکلا کیلئے شٹل سروس بحال کرنے کا فیصلہ

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ، وکلا کیلئے شٹل سروس بحال کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

احتشام کیانی: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے باعث وکلاء کو درپیش مشکلات کے پیش نظر شٹل سروس بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ  بار ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ شٹل سروس ڈسٹرکٹ کورٹس اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے درمیان چلے گی، شٹل صبح 08:30 بجے ڈسٹرکٹ کورٹس جی الیون سے روانہ ہو گی، شٹل صبح 09:00 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن پہنچے گی۔

 اعلامیہ میں مزید کہاگیا ہے کہ دوسری شٹل صبح 11:00 بجے اسلام آباد ہائی کورٹ سے روانہ ہو گی، دوسری شٹل صبح 11:30 بجے دوبارہ ڈسٹرکٹ کورٹس پہنچے گی۔

 اسلام آباد ہائیکورٹ بار نے کہا ہے کہ تمام ممبران سے شٹل سروس کے مقررہ شیڈول کی سختی سے پابندی کرنے کی اپیل ہے، شٹل سروس کی بحالی کا نوٹیفکیشن سیکرٹری ہائی کورٹ بار بیرسٹر قاسم عباسی نے جاری کیا گیا۔