سٹی 42 : انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.77 روپے سے کم ہوکر 278.76 روپے پر بند ہوا ۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر7 پیسے مہنگاہوکر 280.21 روپے کا ہوگیا . اوپن مارکیٹ میں یورو 12 پیسے مہنگاہوکر 329.93 روپے، برطانوی پاونڈ 3 پیسے بڑھ کر 381.84 روپے، یو اے ای درہم 11 پیسے مہنگا ہوکر 76.86 روپے، سعودی ریال 10 پیسے مہنگاہوکر 75.07 روپے کا ہوگیا۔